• Oslo, Norway
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تائیوان خطے کے ساتھ جاپان کی مشترکہ بحری مشقوں پر سخت ردعملتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے جاپان اور تائیوان خطے کے درمیان حالیہ مشترکہ بحری مشقوں پر سخت عدم اطمینان اور بھرپور مخالفت کااظہار کیا ہے،وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس معاملے کو جاپان کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تائیوان کے "پٹرول نمبر 9" انسپیکشن شپ اور جاپان کے طیارہ بردارانسپیکشن شپ "سگامی" نے جمعرات کو جزیرہ نمابوسو  کے جنوبی کنارے اور آئیزو جزیرے کے قریبی پانیوں میں مشترکہ مشقیں کیں۔

روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان  لِن جیان نے کہا کہ جاپان نے مسئلہ تائیوان کے حوالے سے چین کے ساتھ پختہ وعدہ کررکھاہے کہ وہ"دو چین" یا "ایک چین، ایک تائیوان" کا خواہاں نہیں ہے اوروہ  "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہیں کرتا،اس موقف اور اصول کی جاپان کو پاسداری کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپان ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان موجود چار سیاسی معاہدوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی غلطی کی فوری اصلاح کرے،"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں سے خود کو دور اور ان کی حمایت کرنے سے گریز کرے اور یہ کہ مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین سے متعلق مسائل پر اپنے قول وفعل میں احتیاط برتے اور آبنائے تائیوان کے پار امن و استحکام اور چین-جاپان تعلقات میں خلل پیدا کرنے سے گریز کرے۔