• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلانتازترین

April 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے اپنے تائیوان کے علاقے کوہتھیاروں کی فروخت میں ملوث جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمزاور جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹم سمیت دیگر  امریکی کمپنیوں  کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز اور جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز کے خلاف انسدادی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو 11 اپریل 2024 سے نافذ العمل ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چینی تائیوان کے علاقے کو امریکی ہتھیاروں کی مسلسل فروخت ون چائنہ اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ بیانات کی سنگین خلاف ورزی اور  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور اسکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے نقصان دہ ہے۔غیر ملکی پابندیوں سے نمٹنے  سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کے قانون کے آرٹیکلز 3، 4، 5، 6، 9 اور 15 کے مطابق، چین نے اپنے  تائیوان خطے کو ہتھیاروں کی فروخت میں شریک امریکی کمپنیوں بشمول جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز اور جنرل ڈائنامکس لینڈ سسٹمز کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔جسکے مطابق ان  کمپنیوں کی تمام منقولہ اورغیر منقولہ جائیدادیں اورچین میں دیگر قسم کے اثاثے منجمد اوران کمپنیوں کے اعلی انتظامی اہلکاروں کو ویزہ یا چین میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔  یہ فیصلہ 11 اپریل 2024 سے نافذ العمل ہے۔