• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا طب اورصحت کے نظام میں اصلاحات میں مزید بہتری کااعلانتازترین

July 25, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے رواں سال کی دوسری ششماہی کے لیے طب اورصحت کے نظام میں اصلاحات کو مزید بہتر بنانے کااعلان کیا ہے۔

 قومی صحت کمیشن سمیت سرکاری محکموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز کے مطابق، اصلاحاتی امور میں معیاری طبی وسائل کی دستیابی کو بہتر اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ وہ خطوں میں یکساں طور پرتقسیم ہوں اورسرکاری اسپتالوں کی اصلاحات کومزید گہرا کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی مفاد میں ہوں۔

دستاویزکے مطابق، ملک میں مختلف سطحوں پر میڈیکل انشورنس پروگرامز کو منظم طریقے سے ایک دوسرے سے منسلک کیا جائے گا ، طبی شعبے میں پیشگی اصلاحات اور جدید ترقی، صحت عامہ کے نظام کو بہتراور طب اور صحت  کے شعبوں میں کام کرنے والے اہلکاروں کوترقی دی جائے گی۔