• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا طبی اور صحت خدمات کا نظام مزید بہتر بنا نے کا اعلانتازترین

March 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے 2035 تک ملک کے طبی و صحت خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر نے مشترکہ طور پر اس معاملے پر ایک مراسلہ جاری کیاجس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی صحت کو یقینی بنانا ایک اسٹریٹجک ترجیح ہونی چاہیے۔

مراسلے کے مطابق متعلقہ کوششوں سے نوول کرونا وائرس سے لڑنے کے تجربے سے فائدہ اٹھا تے ہو ئے کام کے مراکز پرعوامی صحت کو یقینی بنانا اور روک تھام کو ترجیح دینی چا ہیے۔اس کے ساتھ یہ دیکھنا چاہیے کہ طبی و صحت کا شعبہ زیادہ منظم ، مستقل ، سائنسی ، متوازن اور مئوثر خدمت نظام کے قیام میں عوامی مفاد کی خدمت کرے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 2025 تک ملک میں طبی و صحت کے وسائل اور متعلقہ خدمات کو زیادہ متوازن کرنا چاہیے جس میں بڑی بیماریوں کی روک تھام اور تدارک ، علاج اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

مراسلے کے مطابق 2035 تک ایک طبی و صحت کی خدمات کا نظام قائم ہونا چاہیے جو بنیادی طور پرسوشلسٹ جدیدیت کے مطابق ، مکمل ، مئوثر اور لچکدار ہو ۔ اس سے مساوی رسائی، اور خدمات کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی اور لوگوں کی صحت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مراسلے میں اس ضمن میں کئی کاموں کی فہرست دی گئی ہے۔ ان میں ٹیلنٹ پول کا قیام ، صحت عامہ کی خدمات بڑھانا اور نچلی سطح پر متعلقہ نیٹ ورکس کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

اس کے علاوہ ، فیملی ڈاکٹر سروس سسٹم کو بہتر بنا نا، کوششوں سے روایتی چینی ادویات کے اہم کردار پر زور دینا ، متعلقہ خدمات کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔

اس میں صحت ٹیکنالوجی کے فروغ، طبی و صحت کے اداروں کے انتظام کو بہتر بنانے اور اس شعبے میں سرکاری سرمایہ کاری کا  نظام بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔