• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تیان جن 7 ویں عالمی ذہانت کانگریس کی مزبانی کرے گاتازترین

February 07, 2023

تیان جن(شِنہوا)چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں 7 ویں عالمی ذہین کانگریس مئی میں منعقد ہوگی جو کہ چین میں مصنوعی ذہانت بارے ایک بڑی تقریب ہے۔عالمی ذہانت کانگریس کے انتظامی کمیٹی سیکرٹریٹ کے مطابق کانفرنس میں قومی حکمت عملی کے نفاذ اور 12 اہم صنعتی چینز میں تیان جن کے صنعتی خاکے کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔اس تقریب میں تبادلے، تعاون، کامیابی کے نتائج اور ذہین ٹیکنالوجی شعبے میں اشتراک کے لئے ایک عالمی پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس ایونٹ کا آغاز 2017 میں ہوا تھا ۔اس نے اندرون اور بیرون ملک کے سائنسدانوں، کاروباری افراد اور ماہرین اقتصادیات کو ذہین ٹیکنالوجی کے فرنٹیئر رجحانات پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔