• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تیل کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کااعلانتازترین

October 11, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے  ملک  میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقراررکھنےکا اعلان کیا ہے۔

قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے پیرکو بتایا کہ 21 ستمبر سے تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد 10 دنوں میں فی ٹن قیمت میں 50 یوآن (تقریباً 7.04 امریکی ڈالر)  کم  کی اوسط تبدیلی  واقع ہوئی ۔اس لیے ملکی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس موقع پر ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، اگر بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں 10 دنوں کے اندر اوسطاً کم از کم 50 یوآن فی ٹن تبدیل ہوتی ہیں، تو چین میں ریفائنڈ آئل مصنوعات جیسے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔