• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا تجویز کردہ بی آر آئی عالمی تعاون کا مضبوط پلیٹ فارم ہے، مقررینتازترین

August 27, 2023

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے تجارتی مرکز دارالسلام میں منعقدہ ایک عالمی سمپوزیم سے خطاب میں مقررین نے چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو عالمی تعاون کا ایک مضبوط پلیٹ فارم قرار دیا  ہے۔

سمپوزیم چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ پر منعقد کیا گیا تھا جس کا موضوع " چین ۔افریقہ وژن، ایک پائیدارمستقبل کی سمت " تھا۔

بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹو 2013 میں تجویز کیا گیا تھا جس کا مقصد دنیا کے تمام ممالک کے درمیان پالیسی رابطے، سہولیات کے رابطے، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام اور عوام سے عوام  کے ما بین تعلقات کا فروغ تھا۔

تنزانیہ کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موسیٰ ازازا ن زنگو نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹو چین ۔افریقہ شراکت داری میں ایک مزید سنگ میل ہے جو چین ۔افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی) فورم کی حمایت کرتا ہے۔

زنگو نے سیمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ اس سے چین ۔ افریقہ جامع اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری کی زبردست حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اس نے ایف او سی اے سی کے متعدد افریقی ارکان کو راغب کیا اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کا حصہ بن گئے ۔

اس سیمپوزیم کا اہتمام تنزانیہ میں چینی سفارت خانہ نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) اور موالیمو نیرے فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مشرقی افریقی ممالک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مالی اعانت اور ٹھوس تعاون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ اگرچہ بہت سے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے تاہم  خطے میں اب بھی ناکافی ریلوے، سڑکیں اور توانائی کی پائپ لائنز موجود ہیں۔

چین کے نائب وزیرخارجہ ڈینگ لی نے سمپوزیم سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ گزشتہ 10 برس میں بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹو کے اثر و رسوخ، پھیلاؤ اور شراکت داری میں اضافہ ہواہے۔