• Dallas, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

  چین کا ترکیہ سے اپنی مسافر گاڑیوں پر عائد اضافی ٹیرف واپس لینے کا مطالبہتازترین

June 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ترکیہ سے چینی ساختہ مسافر گاڑیوں پر عائد امتیازی ٹیرف فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکیہ  نے 8 جون کو چین سے درآمد شدہ فیول اور ہائبرڈ مسافر گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ٹیرف 30 دن بعد شروع کر نے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ہم ترکیہ کی جانب سے چینی مسافر گاڑیوں کی درآمدات پر اضافی محصولات کے نفاذ سے سخت غیر مطمئن اور اس کی بھرپور مخالفت کرتےہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ترکیہ نے صرف چین کی مسافر گاڑیوں پر اضافی محصول عائد کیا ہے،جو چینی مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک  اور یہ عمل سب سے زیادہ پسندیدہ قوم کے ساتھ  معاملات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے  قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔