• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا زمینوں کی خرید وفروخت نظام میں اصلاحات پر زورتازترین

August 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین زمینوں  کی خرید وفروخت کے نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھا رہا ہے جس کی تکمیل پر جائیدادوں کی فروخت کو فروغ ملے گا جو روایتی پری سیل ماڈل سے تبدیلی کی علامت ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری دیہی ترقی کے نائب وزیر ڈونگ جیانگو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ نیا نقطہ نظر کچھ نئے رئیل سٹیٹ ترقیاتی منصوبوں کے لئے لاگو کیا جا رہا ہے، جس میں زمین کی منتقلی کے لئے جائیدادوں کو مکمل ہونے کے بعد ہی فروخت کرنا ہوتا ہے۔

ڈونگ نے کہا کہ چین بھر کے متعدد علاقوں نے پہلے ہی اس نئے سیلز ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے منصوبے شروع کیے ہیں۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ہاؤسنگ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے اور توقع ہے کہ نامکمل منصوبوں سے وابستہ خطرات کو کم کیا جاسکے گا۔