• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کا2024 کے دوران درآمدات میں اضافہ کرنے کااعلانتازترین

January 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین  اپنی انتہائی بڑی مارکیٹ سے پیدا ہونے والے کاروباری مواقع کا دنیا کے ساتھ  اشتراک کرنے کے لیے رواں سال درآمدات میں اضافہ  کرے گا۔

وزیرتجارت وانگ وینتاؤ نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپنے ملک میں کم دستیاب  اعلیٰ معیار کی اشیائے صرف، جدید ٹیکنالوجی، اہم آلات، اہم اجزاء، توانائی اور دیگر وسائل اور زرعی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین درآمدی چینلز کو متنوع بنانے اور درآمدی عمل کو آسان بنانے کے لیےمزید کوشش کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ  چائنہ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر، چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز اور چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد جاری رکھا جائے گا، چینی کاروباری اداروں کی بیرون ملک نمائشوں میں شرکت  کے لیے مدد  اورکاروباری افراد کو  سرحد پار دوروں کے لیے مزید سہولت فراہم کی جائے گی  تاکہ دوطرفہ ملاقاتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں۔