چھنگ دو (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ کا 45واں بحری بیڑا منگل کو مشرقی صوبےشان ڈونگ کے ساحلی شہرچھنگ دو کی فوجی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جوخلیج عدن اور صومالیہ کے سمندرمیں 44 واں بحری بیڑے کی جگہ ایسکارٹ مشن کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔45 واں بحری بیڑا بنیادی طور پر پی ایل اے ناردرن تھیٹر کمانڈ کے بحری دستوں اور ساز و سامان پر مشتمل ہے، جس میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ارمچی، میزائل فریگیٹ لِن یی، رسد کاجہاز ڈونگ پِنگھو، اسپیشل فورسز کے درجنوں اہلکار اور دو ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔مشن کی تیاری کرتے ہوئے بیڑے نے پیچیدہ تجزیات کرتے ہوئے ایسکارٹ اور رسد فراہمی کے مشن کے لیے اپنے منصوبوں کو بہتر بنایا۔
اس نے ہائی جیک کیے گئے تجارتی بحری جہازوں کو بچانے، دہشت گردوں اور قزاقوں کا مقابلہ کرنے اور ہتھیاروں کے عملی استعمال جیسے حالات کے لیے ٹارگٹڈ ٹریننگ بھی حاصل کی۔