بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے کہا ہے کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس(سی پی پی سی سی) اعلٰ معیار کی سوشلسٹ مارکیٹ معیشت کی ترقی کیلئے فعال کردار اداکرےگی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے ان خیالات کا اظہار 14ویں سی پی پی سی سی کی قائمہ کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ 2012 میں 18ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے انعقاد کے بعد سی پی سی کی قیادت نے اصلاحات کو گہرا کرتے ہوئے سو شلسٹ مارکیٹ معیشت کو برقرار رکھنے اور اس کی بہتری کو ترجیح دی ہے جس کیلئے متعدد اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ سی پی پی سی سی کو چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے اور مارکیٹ معشیت کومضبوط کرنے والے نظاموں کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ گہرائی سے تحقیق اور مشاورت کرنی چاہیے، جمہوری نگرانی کو بڑھانا چاہیے ، ایک اعلیٰ معیاری سوشلسٹ مارکیٹ معیشت تیار کرنے اور اس پر تجاویز دینے کے لیے وسیع اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔