• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاانفرادی ہاؤسنگ پرویڈنٹ فنڈ قرض پرشرح سود میں0.25 فیصد پوائنٹس کمی کااعلانتازترین

May 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے انفرادی ہاؤسنگ پروویڈنٹ فنڈ کے قرض پر سود میں  0.25 فیصد پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ 5 سال کے اندر میچور ہونے والے پہلے گھر کے قرض پر شرح 2.35 فیصد ہوگی جبکہ 5 سال سے زائد عرصے قرض پر شرح سود کم کرکے 2.85 فیصد کردی جائے گی۔ نئے شرح سود 18 مئی سے لاگو ہوں گے۔

دوسرے گھر کی خریداری کے لئے5 سال یا اس کے اندر میچور ہونے والے قرض پر کم سے کم شرح سود 2.775 فیصد ہوگی جبکہ 5 سال سے زیادہ عرصے کے لئے کم سے کم شرح سود 3.325 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

ہاؤسنگ پروویڈنٹ فنڈ ایک طویل مدتی ہاؤسنگ بچت منصوبہ ہے جس میں آجر اور اجیر دونوں ماہانہ بنیادوں پر لازمی رقم جمع کراتے ہیں۔ یہ رقم ملازمین صرف گھربنانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔