بیجنگ(شِنہوا) چین کے امیگریشن حکام نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے غیر چینی مستقل رہائشیوں کیلئے چین کے دورے کو مزید آسان بنانےکا اعلان کیا ہے۔
قومی امیگریشن اتھارٹی کے مطابق 10 جولائی سے ان دو خصوصی انتظامی علاقوں کے غیر چینی مستقل رہائشی چینی مین لینڈ کے دورے کیلئے خصوصی سفری اجازت نامے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
ان دو خطوں کے بنیادی قانون کے مطابق ہانگ کانگ اورمکاؤ کے مستقل رہائشیوں میں چینی اور غیر چینی شہری دونوں شامل ہیں۔
یہ دستاویزات رکھنے والےافراد کو پانچ سالہ مدت کے لئے چین میں متعدد داخلوں کی اجازت ہو گی ،لیکن ان کا ہر قیام 90 دن سے زیادہ نہیں ہو گا۔انتظامیہ کے مطابق انگلیوں کے نشانات جیسے طریقہ کا رمکمل کرنے کے بعد یہ دستاویزات رکھنے والے افراد
ایکسپریس کلیئرنس چینل کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں۔
تاہم اگر غیر چینی ہولڈرز چین میں کام کرنے، مطالعہ کرنے، یا خبروں کی رپورٹنگ کی سرگرمیوں کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں قانون کے مطابق ویزا یا رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینی چاہیے۔
انتظامیہ نے کہا کہ وہ گوانگ ڈونگ،ہانگ کانگ،مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی میں معاونت کے لیے امیگریشن مینجمنٹ سروسز کو بہتر بنانا جاری رکھے گی اور ملک کی مجموعی ترقی میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے انضمام کو فروغ دے گی۔