بیجنگ (شِنہوا) چین میں جون کے اختتام تک قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت 1.32 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی تھی جو کوئلے سے پیدا شدہ بجلی کی صلاحیت سے زائد ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جون کے اختتام تک یہ صلاحیت ملک کی پیداواری صلاحیت کا 48.8 فیصد حصہ ہوچکی تھی جو کہ تا ریخی صلاحیت ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ جون کے اختتام تک چین میں بجلی کی تنصیب شدہ مجموعی پیداواری صلاحیت 2.71 ارب کلوواٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.8 فیصد زائد ہے۔
پن بجلی ، ہوا سے بجلی ، شمسی توانائی اور بائیوماس سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت مجموعی طور پر بالترتیب 41 کروڑ 80 لاکھ کلو واٹ، 38 کروڑ 90 لاکھ کلوواٹ، 47 کروڑ کلوواٹ اور 4 کروڑ 30 لاکھ کلو واٹ رہی۔