بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی توانائی انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
فروری کے آخر تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت 11فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 37 کروڑ کلو واٹس تک پہنچ گئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت تقریباً 41کروڑ کلو واٹس تک پہنچ گئی، جو سالانہ 30.8 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
چین کی بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت فروری کے آخر تک تقریباً 2.6 ارب کلوواٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد بڑھ رہی ہے۔
ملک نے ماحول دوست ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے برسوں کے دوران اپنی قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلے دو مہینوں میں شمسی توانائی میں چین کی بڑی بجلی کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ کاری ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً تین گنا بڑھ کر 28.3 ارب یوآن (تقریباً 4.12 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔