بیجنگ (شِنہوا) چین بدستور ماحول دوست ترقی کی تلاش میں ہے جس کے سبب اس کی صاف توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں سال کے پہلے 10 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک ملک میں شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 54 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 47 فیصد زائد ہے جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 40 کروڑ کلو واٹ رہی جس میں سالانہ 15.6 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2.81 ارب کلو واٹ ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.6 فیصد زائد ہے۔
چین کاربن میں کمی اور سبز ترقی میں پیشرفت کررہا ہے جس کے سبب اس نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 10 ماہ کے دوران ملک بھر میں شمسی توانائی کی بڑی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 269.4 ارب یوآن (تقریباً 37.86 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 71.2 فیصد زائد ہے۔