بیجنگ (شِنہوا) چین کی کاغذ سازی صنعت کی پیداوار میں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران مستحکم اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران ملک کی مشینی ساختہ کاغذ اور پیپر بورڈ کی پیداوار 7 کروڑ 89لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کاغذ بنانے والی بڑی کمپنیزکی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 5.1 فیصد کم ہو کر 755.12 ارب یوآن (تقریباً 105.19 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔