• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کایوکرین بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنےکا مطالبہتازترین

April 13, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے سیاسی تصفیہ  کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ  یوکرین کا بحران بڑھتا جا رہا ہے، جس سے بہت زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ میدان جنگ میں اگر ہتھیارجھونکنے کا عمل جاری رہتا ہے تو اس سے بحران کے مزید بگڑنے کے خطرے میں اضافہ ہوگا اوریہ صورت حال  کم کرنے اور لڑائی ختم کرنے میں مدد گار نہیں ہوگا۔

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق  سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  چین ایک بار پھر تمام متعلقہ فریقوں سے سنجیدہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کریں اور لڑائی کا خاتمہ کریں، تاکہ بحران کے جلد از جلد سیاسی حل کو فروغ دیا اور امن قائم کیا جا سکے۔

گینگ نے کہا کہ یوکرین بحران کی پیچیدہ تاریخی اور عملی وجوہات ہیں۔ یہ یورپ میں سیکورٹی تنازعات کا  بڑا پھیلاؤ ہے۔انہوں نے کہا کہ  چین نے یہ  بحران پیدا نہیں کیا اور نہ ہی وہ اس تنازعہ کا فریق ہے۔ چین نے اس تنازعہ کے کسی فریق کو مہلک ہتھیار یا سامان فراہم نہیں کیا اور نہ ہی اس نے بحران سے فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ کیا ہے اور نہ ہی ایسا کچھ کرے گا۔