• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کایوکرین بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہتازترین

January 26, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا)چین نے یوکرین بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہاکہ  یوکرین کے بحران کی تازہ ترین صورتحال سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تنازعہ یا تصادم میں کسی کی فتح نہیں ہوگی اور یہ کہ مذاکرات اور بات چیت ہی بحران سے نکلنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے اور دوسرا یہ کہ میدان جنگ میں ہتھیارجھونکنا امن کے حصول کے لیے سازگار نہیں ہے۔روس کےآئی ایل-76 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےدائی بنگ نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین سے براہ راست رابطے اوربات چیت اور اتفاق رائے حاصل کرنے کے لیے مرحلہ وار مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکا مطالبہ کرتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلے کی فوری نوعیت کا احساس کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور سیاسی حل کے لیے اجتماعی کوششوں میں سفارتی ثالثی کو مضبوط کرنا چاہیے۔