ریژہاؤ، شان ڈونگ(شِنہوا) چین نےسمندری لانچنگ پلیٹ فارم سے بدھ کوایک راکٹ کے ذریعے چار سیٹلائٹس کے گروپ کو خلا میں بھیجا ہے۔
مشرقی صوبے شانڈونگ کے سمندرمیں لانچنگ پلیٹ فارم سے کمرشل راکٹ سی ای آرای ایس-1 کوسہ پہر4بج کر12 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرخلا میں روانہ کیا گیا۔تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کی جانب سے اس آف شور مشن کو انجام دیا گیا۔
لانچ سنٹر کے مطابق یہ سی ای آرای ایس-1 راکٹ سیریز کا 12 واں فلائٹ مشن تھا۔