• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، کالج سے فارغ التحصیل افراد کے روزگار میں اضافے کیلئے مہم شروعتازترین

November 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کالج سے فارغ التحصیل افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے میں مدد کیلئے روزگار کی خدمات پیش کرنے کیلئے ایک مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے مطابق 28 نومبر تا 18 دسمبر تک جاری رہنے والی مہم میں بھرتی اور روزگار کے تعین سمیت آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کے ایک سلسلہ کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس تقریب کا انعقاد 19 مرتبہ کیا جا چکا ہے جس میں گزشتہ دہائی کے دوران 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ملازمتوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس منصوبہ کے تحت کالج سے فارغ التحصیل تقریباً 44 لاکھ 50 ہزار افراد ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

چین میں 2022ء کے دوران کالج سے فارغ التحصیل افراد کی تعداد 1 کروڑ 7 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور 2023ء میں یہ تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں متعلقہ حکام نے روزگار کے فروغ کی پالیسیوں کو بہتر بنانے اور آئندہ سال گریجویٹس کو ملازمتیں تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس کا انعقاد بھی کیا تھا۔