بیجنگ (شِنہوا) چین کام کی جگہوں پر تحفظ کو یقینی بنانےاور سنگین حادثات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ مزید کوششیں کرے گا۔
کام کی جگہ پر حفاظت سے متعلق ایک قومی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں حالیہ حادثات سے سیکھنے، اہم صنعتوں میں خطرات کو سختی سے کنٹرول کرنے، خطرات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کو تیز اور 2023 کے آخر اوراگلے سال کے آغاز میں محفوظ پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے بہتر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
چین کے نائب وزیر اعظم اور ریاستی کونسل کی ورک سیفٹی کمیٹی کے سربراہ ژانگ گو چھنگ نے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی کونسلر اور کمیٹی کے نائب سربراہ وانگ شیاؤہونگ نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کان کنی کے لیے کی جانے والی خلاف ورزیوں جیسے کہ حد سے زیادہ کھدائی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا،جبکہ تجارتی کمپلیکس، بلند و بالا عمارتوں،اسپتالوں، اسکولوں اور نرسنگ ہومز سمیت اہم مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اور اہم علاقوں میں نقل و حمل اور تعمیر کے لئے خطرناک کیمیکلز سے حفاظتی کنٹرول کو مضبوط بنایا جائے گا۔