اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے دنیا بھر میں مسلح تنازعات میں بچوں کو درپیش سنگین حالات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچوں کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے بچوں اور مسلح تنازعات سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہاکہ بچے سب سے زیادہ معصوم متاثرہ اور لڑائیوں میں سب سے زیادہ کمزور گروہ ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔چینی سفیر نے اجلاس طلب کرنے کے لیے مالٹا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجلاس سے بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ انسانی ہمدردی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور اور تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔ غزہ کی سنگین صورتحال کو واضح کرتے ہوئے گینگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے مطابق، گزشتہ چھ ماہ میں غزہ میں 13 ہزار سے زیادہ بچے مارے جا چکے ہیں۔
چینی سفیر نے غزہ میں بچوں کی حفاظت اوربہبود کو یقینی بنانے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 پر عمل درآمد پر زور دیا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔