چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک طالب علم جاب فیئر میں ملازمت کے مواقع کے بارے معلومات حاصل کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہاہے کہ وہ اس سال "روزگار میں مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔
انسانی وسائل وسماجی تحفظ کے وزیر وانگ شیاؤ پھنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ معیشت کے مستحکم بنیادوں کے ساتھ بحال ہونے کی وجہ سے ملک کی مجموعی روزگار کی صورتحال 2023 میں مستحکم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ سال معاشی سست روی، وبا سے بحالی اور ایک پیچیدہ اور غیر مستحکم بیرونی ماحول کے پس منظر میں روزگار کے استحکام کو برقرار رکھا، جس سے شہری علاقوں میں 1کروڑ20لاکھ60ہزار ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ وانگ نے ان کامیابیوں کو روزگار کے حوالے سےپہلے اٹھائے گئے موثر اقدامات سے منسوب کیا، جس میں کاروباری اداروں کی مدد کرنا، انٹرپرینیورشپ کو فروغ اور ملازمت کے خواہاں شہریوں کے لیے تربیت اور خدمات کو بہتر بنانا شامل ہے۔
اس بات کاذکرکرتے ہوئے کہ اس سال کالج سے فارغ التحصیل افراد کی تعداد1کروڑ15لاکھ 80ہزارتک پہنچ جائے گی وزیر نے تسلیم کیا کہ روزگار کو یقینی بنانے میں دباؤ اور چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔