بیجنگ(شِنہوا) چین نے ملک بھرمیں کانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدامات تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل مائن سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروانگ تائی جین نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایڈمنسٹریشن ملک بھر میں زیر زمین کانوں میں پائے جانے والے خطرات کی نشاندہی کرے گی،انہوں نے پیچیدہ ہائیڈرولوجیکل اور جیولوجیکل حالات میں کام کرنے والی کانوں پر زور دیا ہے کہ وہ خطرے سے نمٹنے کے اقدامات کو مضبوط بنائیں۔
وانگ نے کہا کہ حفاظتی خطرات کو کم کرنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے انتظامیہ کھلے دھانے والی کانوں میں ڈھلوانی سطحوں اورفضلہ ڈمپ کرنے کے مقامات کے مستحکم ہونے کا جائزہ لے گی۔