• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین قانون سازی پر فوری ردعمل کا طریقہ کار قائم کرے گاتازترین

February 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ رواں سال وہ قانون سازی کی اشکال مزید بہتر بنائے گا اور قانون سازی کا معیار اور اسے زیادہ مؤثر بنانے اور قانون سازی پر فوری ردعمل کا طریقہ کار قائم کرنے کا طریقہ تلاش کرے گا۔

وزارت کے مطابق 2024 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے اہم تصور کردہ قوانین اور ضوابط پر نظر ثانی میں تیزی لانے کی کوششیں کی جائیں گی، جو مؤثر ریاستی حکمرانی کے لیے فوری طور پر ضروری ہیں اور عوام کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے اور ساتھ ہی یہ قومی سلامتی کی حفاظت کے لئے بھی ضروری ہیں۔

وزارت نے اہم قانون سازی کو تیز کرنے اور مالیاتی شعبے کا قانونی خاکہ جامع طریقے سے بہتر بنانے کا عہد کیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ وہ جیل ، وکلاء اور ثالثی سمیت دیگر قوانین پرنظر ثانی کو بھی آگے بڑھائے گی۔