• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کاربن میں کمی کے لئے جاپان کے ساتھ تعاون کوفروغ دینے بارے تیارہے، حکامتازترین

February 12, 2023

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خوداختیار خظے میں باؤ فینگ فارمنگ لائٹ انٹی گریٹڈ پاور اسٹیشن کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ایک سینئر چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین سبز ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات  کمیشن (این ڈی آر سی) کے سربراہ ہی لی فنگ نے یہ بات  توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے 16ویں چین-جاپان جامع فورم سے کلیدی خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ کم کاربن والی صنعتوں اور ٹیکنالوجیز میں تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا جبکہ متعلقہ پالیسی مباحثے اورعوام کے مابین تبادلوں کو تقویت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنی ترقی کی سبز تبدیلی کے عمل  میں  تیزی لائے گا، آلودگی کی روک تھام اور تدارک کو فروغ دے  گا اور توانائی کے تحفظ کو بڑھا ئے گا۔ اس سے کاربن کو بے ضرر کرنے اورکاربن غیر جانبداری میں پیشرفت ہوگی ۔

بیجنگ میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہونے والے اس فورم کا انتظام  قومی ترقی و اصلاحات  کمیشن ، وزارت تجارت، جاپان کی وزارت اقتصادیات، تجارت اور صنعت اور جاپان۔چین اقتصادی ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔