بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ صحرا بندی کوروکنے اوراس پر کنٹرول کی عالمی کوششوں میں پیش رفت کے لیے بین الاقوامی تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
25 سے 27 اگست کو ہونے والے 9ویں کبوچھی بین الاقوامی صحرائی فورم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے عہدیدار ژو شیو ہوا نے کہا کہ چین صحرا بندی کے کنٹرول میں سائنس و ٹیکنالوجی کے اہم مسائل پر توجہ دے گا، دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرے گا، کلیدی ٹیکنالوجیز پر مشترکہ تحقیق اور تعاون کے نمائشی منصوبے تعمیرکرے گا۔
ژو نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران، چین نے بیجنگ-تیانجن-ہیبے ریت کے طوفان کے سورس کنٹرول پروجیکٹ اور تھری نارتھ شیلٹر بیلٹ فاریسٹ پروگرام جیسے بڑے ماحولیاتی منصوبوں کے ذریعے صحرا بندی کی روک تھام اور کنٹرول کا کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے سائنس ٹیک ماہرین نے نئی ٹیکنالوجیز، طریقوں اور ماڈلز تیار کیے ہیں اور چین میں صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کے حوالے سے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔