بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت اور قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے مشترکہ طور پر ایک منصوبہ جاری کیا ہے جس میں 2030 تک ملک کے شمال مشرقی خطے میں سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لئے کاموں اور ضروریات کا تعین کیا گیا ہے۔
اس منصوبے میں تین شمال مشرقی صوبوں لیاؤننگ، جیلن اور حئی لو نگ جیانگ کے ساتھ ساتھ شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطے کا حصہ شامل ہے جس میں فضائی اور ریلوے خدمات کو بہتر بنانے اور خطے میں سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لئے ایک پختہ شاہراہ نیٹ ورک کی تعمیر کے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
اس میں ان علاقوں میں اسنو اور آئس کی سیاحت کو فروغ دینے، انہیں موسم گرما کی تعطیلات اور سیلف ڈرائیونگ ٹورز کے لئے مثالی مقامات کے طور پر تعمیر کرنے اور اسنو اور آئس ، جنگلات اور سمندر اور ساحلوں پر مشتمل سیاحتی صنعت کے کلسٹرز کو فروغ دینے کے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ سرحدی دوروں کی ترقی کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس میں شمال مشرقی ایشیا میں سیاحتی تعاون کے لئے ایک میکانزم کے قیام اور خطے میں سرحد پار سیاحت کے امکانات کی کھوج کی تجویز دی گئی ہے۔