بیجنگ(شِنہوا)چین کے تیار کردہ اے آر-500 بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر کو سرکاری طور پر چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں میری ٹائم مینجمنٹ کے آلے کے طور پر پیش کیاگیا ہے۔
چین کی معروف طیارہ ساز کمپنی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی)کے مطابق دواے آر-500 بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر کو حال ہی میں شان ڈونگ میری ٹائم حکام کے لیے بحری انتظامی آلات کے نظام میں شامل کیا گیا ہے جس سے بحری ٹریفک کے متحرک کنٹرول اور بحری جہازوں کے حادثات پر ہنگامی ردعمل کو بہت فروغ ملے گا۔
یہ ڈرون ہیلی کاپٹرز بحیرہ زرد اور بوہائی سمندر کے پانیوں میں غیر قانونی بحری جہازوں سے متعلق تحقیقات اور شواہد اکٹھا کرنے کے مشن کو انجام دیں گے اور انہیں تلاش اور بچاؤ، تیل کے اخراج کی نگرانی اور دیگر مشنز بھی سونپے جائیں گے۔