بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) تعاون کو تمام ممالک کی جدت کے لئے اعلی معیار کی طرف بڑھانے اور مشترکہ ترقی کے لئے ایک کھلی، جامع اور باہم مربوط دنیا کی تعمیر کے لئے تیار ہے۔
ترجمان لین جیان نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ یہ بات بی آر آئی کی تازہ پیشرفت اور کامیابیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ۔
انہوں نے کہا کہ چین گزشتہ 10 سالوں سے بی آر آئی تعاون کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ، چین نے دیگر فریقوں کے ساتھ مل کر بی آر آئی کو دنیا بھر کے لوگوں اور ممالک کے لئے پھلنے پھولنے اورترقی سے آراستہ کرنے کے قابل بنایا ہے ، جس سے بی آر آئی بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والاعوامی بھلائی اور تعاون کا پلیٹ فارم بن گیا ہے جس میں کھلے پن ، شمولیت باہمی فائدے اور سب کیلئے جیت پر مبنی تعاون کی خصوصیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے زائد عرصے میں بی آر آئی تعاون نے متعدد کامیابیاں دیکھی ہیں، جس سے نہ صرف لوگوں اور سامان کی زیادہ سے زیادہ اور ہموارنقل و حمل ممکن ہوئی بلکہ مقامی لوگوں کو تکمیل اور خوشی کا ایک ٹھوس اور مضبوط احساس فراہم ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بی آر آئی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں اور گزشتہ سال شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی تجارت 195 کھرب یوآن (تقریباً 27.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو کل درآمدی اور برآمدی حجم کا 46.6 فیصد ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے رابطےکو بڑھانے، قواعد و ضوابط اور معیارات کےروابط کو اپ گریڈ کرنے اور مزید تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ذریعے لوگوں کے درمیان رابطے گہرا کرنے میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔