• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین- قازقستان مستقل جامع سٹرٹیجک شراکت داری سےنئے باب کا آغاز ہو گا، قازق صدرتازترین

July 02, 2024

آستا نہ (شِنہوا)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے کہا ہے کہ قازقستان اور چین  کے سربراہان مملکت کی آنیوالی ملاقات دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ مند ہو گی اور اس موقع پر ہونیوالے معاہدے قازقستان -چین مستقل جامع تزویراتی شراکت داری میں نئے باب کا اضافہ کرینگے۔

انہوں نے شِنہوا کو حال ہی میں ایک خصوصی تحریری انٹرویو میں کہا کہ ہم صدر شی کے دورے کے منتظر ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی رفتار میں طاقتور تحریک پیدا کریگا۔

انہوں نے کہا کہ قازقستان اور چین کے تعلقات  مستحکم دوستی اور اچھے پڑوسیوں کی مضبوط بنیادوں  پر قائم ہیں،دو طرفہ تعاون نے ستمبر 2022 میں صدر شی  کے قازقستان کے دورے کے دوران ایک نئے سنہری 30 سال  کا آغاز کیا۔

فائل فوٹو:چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ میں چین قازقستان (لیان یون گانگ) لاجسٹکس تعاون کے  بیس پر رکھے گئے کنٹینرز نظرآرہے ہیں(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ ایک شاندار رہنما اور دانشمند سیاستدان کی حیثیت سے صدر شی جن پھنگ نے زبردست ترقی حاصل کرنے میں چین کی قیادت کی ہے  اور اپنی دور اندیشی سے چین کے عالمی اثر و رسوخ کو نمایاں طور پر مضبوط بنایا ہے۔

قازقستان کے اس قول کہ ''جس طرح ایک دریا کو اس کی تہہ کی ضرورت ہوتی ہے، ویسے ہی لوگ رہنماؤں پر بھروسہ کرتے ہیں'' کا حوالہ دیتے ہوئے  توکایف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چین اپنے رہنما کی دانشمندانہ رہنمائی میں چینی قوم کی تجدید شباب کے عظیم مقصد کی طرف مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت سے اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں،قازقستان چین کے مجوزہ روڈ اینڈ بیلٹ اقدامات  کی مکمل حمایت کرتا ہےا ور ہماری قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کے جاری انضمام  میں فعال شرکت کیلئے تیا ر ہے۔

قازق صدر نے پانچ اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا جن میں سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا، دوطرفہ تجارتی کاروبار میں اضافہ، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانا، نقل و حمل کے تعاون کو بڑھانا اور ثقافتی اور عوامی رابطوں کو فروغ دینا شامل ہیں۔