• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کازرعی زمینوں پرغیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے طریقہ کارمضبوط بنانے کا عزمتازترین

August 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے قابل کاشت اراضی کی حفاظت کے لئے غیر قانونی تعمیرات ، ان کی ضبطی اور انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے جیسے سخت اقدامات پرمبنی مقدمات کی تفصیلات جاری کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ  اور وزارت قدرتی وسائل نے 4 مقدمات کو عام کیا ہے جن کا تعلق  سیچھوان، گوانگ شی ، ہیبے اور حئی لونگ جیانگ سے ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ کے ایک عہدیدار نے نشاندہی کی ہے کہ زمین کے استعمال قانون پر عملدرآمد کے لئے غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کو ہٹانا چینی استغاثہ کے لئے ایک چیلنج ہے۔ اس صورتحال میں احتساب مضبوط بنانے سمیت ان سے نمٹنے کے واضح طریقہ کار اور متعلقہ حکام کی جانب سے مقدمات موثر طریقے سے نمٹانے کی ضرورت ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ  اور وزارت باقاعدگی سے رابطوں کا طریقہ کار بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں جس میں اطلاع پر موثرکاروائی ، معلومات کا تبادلہ اور کیس رپورٹنگ شامل ہے۔

ان مقدمات کو عام کرنے کا مقصد زمین کے استعمال کی خلاف ورزیوں سے بہتر طریقے سے  نمٹنے کے لئے ادارہ جاتی طریقہ کار بہتر بنانا ہے تاکہ قابل کاشت اراضی اور غذائی تحفظ یقینی بنانا جاسکے۔