• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کچرے کی ری سائیکلنگ نظام کی تعمیر کو تیز کرے گاتازترین

February 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے رہنما خطوط پرمبنی دستاویز جاری کی ہے جس میں کچرے کی ری سائیکلنگ کے نظام کی تعمیرکو تیز کرنے اور ماحول دوست اورکم کاربن ترقی کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے لیے اہداف اور اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی جا سکے۔ہدایات میں ریڈیوس،ری یوز اورری سائیکل کے تھری آرزپرمشتمل سرکلر اکانومی کے تصور کی پیروی پر زوردیتے ہوئے درست انتظام، موثر ری سائیکلنگ اور فضلے کی ٹریٹمنٹ کے ذریعے وسائل کےموثر استعمال کے مقصد کو مدنظر رکھنے کا کہا گیا ہے۔

 دستاویز میں کہا گیا ہے کہ  2025 تک تمام شعبوں اور تمام لنکس کا احاطہ کرنے والا ویسٹ ری سائیکلنگ سسٹم  قائم کیا جائے گا،جس میں ٹیلنگز، فلائی ایش اورکوئلے کی کان کنی اور صفائی کے دوران پیدا ہونے والے کول گینگ جیسے  ٹھوس فضلے کی سالانہ ٹریٹمنٹ کا حجم 4 ارب ٹن تک پہنچ جائے گا جس میں ٹھوس فضلے کی شرح 60 فیصد تک ہوگی۔