بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی کھدائی کرنے والی مشینیں بنانے والی کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔
چائنہ کنسٹرکشن مشینری ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اس مدت میں چین کی بڑی کھدائی کرنے والی مشینیں بنانے والوں کی بر آمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 13.3 فیصداضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد 28 ہزار 6 سو 43 یونٹس ہو گئی ہے۔
گزشتہ سال کی نسبت اسی مدت میں فروخت 25.5 فیصد کمی کے بعد 57 ہزار 471 یونٹس ہو گئی ہے۔
صرف مارچ میں گزشتہ سال کی نسبت کھدائی کرنے والی مشینوں کی برآمدات 10.9 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ہزار 679 یونٹس رہی۔