• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، قدیم یو ریاست کی ڈھائی ہزار سال پرانی عمارت کی بنیادیں دریافتتازترین

July 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی  صوبے ژی جیانگ کے شہر شاو شنگ میں تقریباً 2ہزار پانچ سو سال پرانی بڑے پیمانے پر تعمیر کی گئی عمارتوں کی بنیادیں دریافت ہوئی ہیں۔

ثقافتی ورثہ کے قومی ادارے کے مطابق اس  دریافت سے شہر کے اندر متحارب ریاستوں کے عہد (475سے 221 قبل مسیح) سے تعلق رکھنے والی اس طرح کی عمارتوں کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے،جو قدیم یو ریاست کے دارالحکومت کی تلاش میں اہم شواہد  فراہم کرتی ہے۔

اس دریافت کا اعلان  ثقافتی ورثہ کے ادارے  کی طرف سے ایک بریفنگ میں کیا گیا جس کا مقصد آثار قدیمہ کی دریافت  کے منصوبے کے تحت اس اہم کامیابی کو اجاگرکرنا ہے۔

یو ریاست کے ان ڈھانچوں کے علاوہ، ماہرین آثار قدیمہ نے شاو شنگ میں مغربی اور مشرقی ہان عہد (202قبل مسیح سے220 عیسوی) سے تعلق رکھنے والے  اعلیٰ درجے کے تعمیراتی کھنڈرات بھی دریافت کیے ہیں۔