• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، قدرتی گیس کی پیداوار میں جنوری تا فروری 5.9 فیصد اضافہتازترین

March 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کےمطابق ملک نے جنوری سے فروری کے عرصے میں 41.7 ارب  کیوبک میٹر قدرتی گیس پیدا کی جوگزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد زیادہ ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی قدرتی گیس کی درآمدات میں اس عرصے کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا اور پہلے دو مہینوں میں کُل 2 کروڑ 21 لاکھ ٹن قدرتی گیس درآمد کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 23.6 فیصد زیادہ ہے۔