• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےفینگ یون-3ایف سیٹلائٹ نےآپریشنل خدمات کا آغازکردیاتازترین

July 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلا میں موجودفینگ یون-3ایف(ایف وائی-3ایف) سیٹلائٹ نے زمین اورخلا میں ایپلیکیشن سسٹم کے جائزوں اور آپریشنل ٹرائل کے بعد پیر کوباضابطہ طور پر آپریشنل خدمات کا آغازکردیاہے۔

سیٹلائٹ کے زمینی ایپلی کیشن سسٹم آپریٹر،چین کے محکمہ موسمیات(سی ایم اے) کے مطابق ایف وائی-3ایف سیٹلائٹ ایف وائی-3سی کی جگہ  موسم اور آب و ہوا کی پیش گوئی، آفات اور ماحولیاتی نگرانی جیسے شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔

10 آپریشنل آلات سے لیس، سیٹلائٹ مکمل سپیکٹرم، ہائی سپیکٹرل اوراعدادوشمارجمع اوران کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے،جس سے سیارہ زمین کے گرد ہوا کی نقل وحرکت اورماحولیاتی صورتحال کے علاوہ ماحولیاتی درجہ حرارت اور نمی سے متعلق معلومات،زمین کی فضا میں کم مقدار میں پائی جانے والی گیسوں اور

 گیسوں کا سراغ لگانا، اور زمین کے تابکاری توازن کے مشاہدہ کو بہتربنانے میں مدد ملےگی۔