بیجنگ (شِنہوا)چین کی خام تیل کی پیداوار میں رواں سال کے پہلے تین مہینوں کےدوران بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے مارچ کے عرصے میں خام تیل کی مجموعی پیداوار 5 کروڑ 34 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.3 فیصد زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران چین نے 13 کروڑ 73 لاکھ 60 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیاجو گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد زیادہ ہے۔