بیجنگ(شِنہوا) چین میں خدمات کی آؤٹ سورسنگ کی صنعت نے رواں سال کے پہلے چار ماہ میں زبردست ترقی کی ہے۔
وزارت تجارت نے منگل کوبتایاکہ چارماہ کے دوران چینی فرموں کی جانب سے مجموعی طور پر781ارب 43 کروڑ یوآن (تقریباً 110 ارب ڈالر) مالیت کےسروسزآؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 14.4 فیصد زیادہ ہیں۔
جن معاہدوں پرعملدرآمد کیاگیاان کی مالیت گزشتہ سال کی نسبت 12.9فیصد اضافے سے 520ارب 51کروڑیوآن رہی۔
مجموعی طور پر، آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.6 فیصد اضافے سے 419 ارب4کروڑ یوآن رہی۔ اس عرصے میں، سروس آؤٹ سورسنگ شعبے میں تقریباً3لاکھ1ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں،ان میں سے 84.7 فیصد ملازمین یونیورسٹی ڈگری یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ تھے۔