بیجنگ(شِنہوا)چین ملک بھر میں خدمات پر مبنی سماجی امداد کے آزمائشی آپریشنز کا سلسلہ شروع کرے گا۔
چین کی وزارت شہری امور اور وزارت خزانہ کے جاری ورک پلان کے مطابق ملک سماجی امداد کے اپنے ماڈل کو خالص مادی بنیادوں سے مادی امداد اور خدمات دونوں کو شامل کرنے کے لئے منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
آزمائشی آپریشنز کے دوران متعلقہ حکام کو مالی طورپر مشکلات کے شکار لوگوں کو درپیش زیادہ اہم مسائل پر توجہ مرکوز کر نی چاہیے ، ان کو نرسنگ،دیکھ بھال اور انکی ضروریات پوری کرنے والی دیگر خدمات فراہم کرنی چاہئیں۔
منصوبے میں متعد د اہداف تجویز کئے گئے ہیں جن میں خدمات پر مبنی سماجی امداد کے تقاضوں کیلئے جائزہ نظام قائم کرنا،سماجی امداد خدمات کی فہر ستوں کا مسودہ تیار کرنا اور ان خدمات کی مناسب فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے تمام وسائل کو مربوط کرنا اورخدمات کیلئے فنڈنگ یقینی بنانے کا طریقہ کار وضح کرنا شامل ہے۔