بیجنگ (شِنہوا)چین میں معاشی سرگرمیاں معمول پر آرہی ہیں جس کے سبب ملک کے خدمات شعبے میں مئی کے دوران تیزرفتار بحالی ہوئی۔جمعرات کے روز قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لینگ ہوئی نے بتایا کہ ملک کی خدمات صنعت کی پیداوار کا تخمینہ لگانے والے انڈیکس میں مئی کیدوران گزشتہ برس کی نسبت 11.7 فیصد اضافہ ہوا۔فو نے بتایا کہ رابطے پر مبنی خدمات شعبے میں تیزی سے بحالی ہوئی ۔ رہائش اور کھانے پینے کے شعبے کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 39.5 فیصد اضافہ ہوا ۔لیزنگ اور کاروباری خدمات کی پیداوار پر نگاہ رکھنے والا ذیلی انڈیکس گزشتہ برس کی نسبت 14 فیصد بڑھا جبکہ انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور آئی ٹی خدمات میں 12.9 فیصد اضافہ ہوا۔ابتدائی 5 ماہ کے دوران انڈیکس گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد بڑھا اور شرح نمو جنوری ۔ اپریل مدت کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔