جیو چھوان (شِنہوا) چین نے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو 17 خلا میں روانہ کردیا جس میں سوار 3 خلا باز مدار میں گردش کرتے خلائی اسٹیشن مشن پر 6 ماہ تک قیام کریں گے۔
چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے روانہ کیا گیا۔
شین ژو 17 کا عملہ تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شین لین پر مشتمل ہے۔ چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کی تعمیر شروع ہونے کے بعد یہ سب سے کم عمر خلا باز ہیں۔
تانگ ہونگ بو تجربہ کار خلا باز مشن کمانڈر ہیں۔ 1975 میں پیدا ہونے والے تانگ ہونگ بو جون 2021 میں شین ژو -12 مشن پر پہلا بار مدار میں گئے تھے۔ 1989 میں پیدا ہونے والے تانگ شینگ جی ایک نیا چہرہ اور چین کے خلائی اسٹیشن جانے والے سب سے کم عمر خلاباز بھی ہیں۔ 1988 میں پیدا ہونے والے جیانگ شین لین بھی پہلی بار خلا میں گئے ہیں۔
چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چھیانگ ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وہ مدار میں مختلف خلائی سائنس اور ایپلی کیشن پے لوڈ آزمائش اور تجربات انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خلا باز خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دیں گے۔ اضافی پے لوڈ نصب کریں گے اور خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال اور دیگر کام انجام دیں گے۔
لین شی چھیانگ کے مطابق شین ژو-17 کے خلاباز پہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہر دیکھ بھال کا تجربہ کریں گے جو ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔