• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین خصوصی تعلیم کے شعبے کے لیے پائلٹ زونز قائم کرے گاتازترین

April 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین خصوصی ضروریات(معذورافراد) کے تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیارکے مطابق اس شعبے کو زیادہ مؤثر طریقے سے ترقی دینے کے لیے  پورے ملک میں پائلٹ زونزقائم کرے گا۔

وزارت تعلیم کی ویب سائٹ پرجاری سرکلرکے مطابق اصلاحاتی پروگرام کے تحت  ایک مربوط خصوصی ضروریات کے تعلیمی نظام کی تعمیرکی جائے گی  جس میں پری اسکول سے لے کر سینئر مڈل اسکول اور اس سے اوپر کے اسکولوں کے تمام درجوں کا احاطہ کیاجائےگا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ اصلاحات کے لیے  کافی رقم مختص اور الاؤنس پالیسیز کے ساتھ  خصوصی تعلیم کے لیے مالی ضمانت میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔

سرکلر کے مطابق  پائلٹ زونزمعذور طلباء کے لیے مفت بنیادی تعلیم فراہم کریں گے، نیز متعلقہ عملے اوراساتذہ کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔