• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی 2023 میں اناج ذخیرہ کرنے کی گنجائش 70 کروڑ ٹن سےزائد ہوگئیتازترین

June 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ماحول دوست تنصیبات سمیت اناج کے گوداموں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے 2023 کے اختتام تک اناج ذخیرہ کرنے کی ملک کی قومی گنجائش 70 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی جو 2014 کے مقابلے میں 36 فیصد زائد ہے۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق قومی خوراک اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ کے شعبہ ذخائر و ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ژو گوان ہوا کہا ہے کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2025-2021) کے آغاز سے چین نے 6 کروڑ 50 لاکھ ٹن سے زائد گنجائش کی اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات تعمیر اور اپ گریڈ  کی ہیں۔ اس میں ہوا کا گزر روکنے اور گرمی سے بچاؤ میں نمایاں بہتری کی ہے جو کارکردگی کے اہم اشاریے ہیں۔

ژو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے اناج ذخیرہ کرنے کا ایک جامع نظام قائم کیا ہے جو اناج کی پیداوار، ذخائر اور تقسیم سے مطابقت رکھتا ہے ۔ چین کی اناج ذخیرہ کرنے کی سہولیات نے اناج کی خریداری اور ذخیرہ کرنے کی درکار گنجائش کو مجموعی طور پر پورا کردیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ملک بھر میں اناج ذخیرہ کرنے کے فرسودہ طریقہ کار کو ختم کردیا گیا ہے جس میں اناج کا ڈھیر لگانا اور کھلے میدان میں انبار لگانا شامل ہے۔ اب اناج ذخیرہ کرنے کی "فور ان ون" ٹیکنالوجیز استعمال کی جاری ہے جس میں مکینیکل وینٹیلیشن ، فیومیگیشن ، مانیٹرنگ اور کولنگ شامل ہیں ۔  سرکاری اناج گوداموں اس معیار کو مکمل طور پر نافذ کردیا گیا ہے جس سے اناج ذخیرہ کرنے کا معیار اور تازگی میں مزید بہتری آئی ہے۔

چین اپنے اناج گوداموں میں اناج ذخیرہ کرنے کی ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو بھی فروغ دے رہا ہے جس میں درجہ حرارت کنٹرول ،ہوا کی اندرونی گردش اور حشرات پر مکمل کنٹرول شامل ہے۔