• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی 2023کی سرفہرست 10 سائنسی کامیابیوں کا اجراتازترین

January 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 کے لیے ملک اور دنیا کی سرفہرست 10 سائنسی کامیابیوں کی فہرست کا اجرا  کیا ہے، ان کامیابیوں کا انتخاب چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے اراکین اور چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ(سی اے ای) کے اراکین نے کیا ہے۔ سی اے ایس اور سی اے ای کے ماہرین تعلیم سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں ملک کے اعلیٰ ترین قومی تعلیمی اعزازات کے حامل ہیں۔ قومی فہرست میں خلائی تحقیق میں چین کی کامیابیاں نمایاں رہی ہیں۔ شینژو-16 کے ذریعے ملک کے خلائی اسٹیشن کے ایپلی کیشنز اور تعمیری مرحلے کا پہلا عملہ بردار مشن مکمل کیا گیا۔

154 دن تک خلا میں رہنے والے عملے کے ارکان نے ایرو اسپیس میڈیسن، لائف ایکولوجی، بائیوٹیکنالوجی، میٹریل سائنس، فلوئڈ فزکس، فلوڈ میکانکس، اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ  انسانی عوامل، تجرباتی ڈیٹا کے حامل آٹھ انجینئرنگ اسٹڈیز کے شعبوں میں مجموعی طور پر70 خلائی تجربات کئے۔ چین کے مریخ مشن  سے ارضیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں حقائق دریافت ہوئے جو اس سیارہ پر تقریباً 4لاکھ سال پہلے رونما ہوئے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سرخ سیارے کے جنوبی یوٹوپیائی میدان میں مریخ کے برفانی دور کے اختتام کے ساتھ  شاید آب و ہوا میں تبدیلی آئی تھی۔