بیجنگ (شِنہوا) چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن کے مطابق،2060 تک ملک کی پاور انڈسٹری میں سرمایہ کاری1ہزارکھرب یوآن (تقریباً 139کھرب30ارب ڈالر) سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے۔
کمپنی کی طرف تحریر کردہ اور گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی ایک کتاب میں کہا گیا ہے کہ نئے پاور سسٹم کی ترقی سے پاور انڈسٹری اور پاور مارکیٹ دونوں میں توسیع کو فروغ ملے گا۔
کتاب کے مطابق، 2060 کے آخر تک، توانائی ذخیرہ کرنے، مربوط توانائی اور انرجی انٹرنیٹ سمیت اہم شعبوں کے ہر ایک کے صنعتی حجم 10کھرب یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔