بیجنگ(شِنہوا) چین کی انٹیلی جنٹ کمپیوٹنگ طاقت 33.9 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح کے ساتھ گزشتہ سال 260ای ایف ایل اوپی ایس تک پہنچ گئی جو 2027 میں 1ہزار117ای ایف ایل اوپی ایس تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ای ایف ایل اوپی ایس ایک پیمائشی اکائی ہے جو کمپیوٹر رفتار کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
چین میں 2023-2024 کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپیوٹنگ پاور کی ترقی سے متعلق جائزہ رپورٹ بیجنگ میں منعقد ہ اے آئی کمپیوٹنگ کانفرنس 2023 کے دوران جاری کی گئی۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) اورانسپور الیکٹرونک انفارمیشن انڈسٹری کمپنی کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، عالمی اے آئی سرورز کا مارکیٹ حجم 2022 میں 19ارب50کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 2026 میں34ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کہا گیا ہے کہ جنریٹو اے آئی کے لیے وقف سرورز کا عالمی حصہ 2026 میں مجموعی اے آئی سرور مارکیٹ کے موجودہ 11.9 فیصد سے بڑھ کر 31.7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔