بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ عدالت سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے مارکیٹ میں منصفانہ مسابقت ، نظم و ضبط ، عدالتی انصاف اور کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لئے اجارہ داری مخالف دیوانی مقدمات پر ایک تازہ ترین عدالتی وضاحت جاری کر دی ہے۔
ایس پی سی کے نائب صدر تاو کائی یوان نے کہا ہے کہ یہ عدالتی تشریح 51 آرٹیکلز پر مشتمل ہے جس میں اجارہ داری مخالف دیوانی قانونی چارہ جوئی کا طریقہ کار،اجارہ داری معاہدے، مارکیٹ کےغلبے کا غلط استعمال اور اجارہ داری کے طرز عمل کے لئے سول ذمہ داریوں جیسے معاملات کی دفعات شامل ہیں۔عدالتی تشریح کاروبار کی نئی شکلوں اور عالمی مسابقت کے نئے چیلنجز کے مطابق ہے اوریہ اپٹ ڈیسٹس تجرباتی اور نظریاتی تحقیق کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
ایس پی سی نے ا سی دن پانچ اجارہ داری مخالف کیسز بھی جاری کر دئیے ہیں جو حال ہی میں عدالت نے نمٹائے ہیں،یہ کیسز اجارہ داری مخالف قانون کو سمجھنے،اس کے اطلاق اور عدالتی تشریح کیلئے بطور حوالہ لیے جائیں گے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چینی عدالتوں نے 2013 سے 2023 کے درمیان ملک بھر میں 977 اجارہ داری مخالف دیوانی مقدمات کا فیصلہ کیا۔
جاری کردہ عدالتی وضاحت یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔